اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیوں کو حادثہ 11ہلاک، 60 سے زائد لاپتہ

اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیوں کو حادثہ 11 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہونے والوں میں 26 بچے ہیں۔

51 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، حادثے کی شکار کشتیوں میں سوار تارکین وطن کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے۔

ریسکیو  کیے جانے والے تارکین وطن کو اطالوی کوسٹ گارڈ کے حوالے کردیا گیا، حادثے کی شکار ایک کشتی لیبیا اور دوسری ترکیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق گزشہ برس بحیرہ روم میں 3150 سے زائد تارکین وطن جان سے گئے یا لاپتہ ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment