اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے سپورٹ لگا دی گئی

اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے سپورٹ لگا دی گئی

سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی گئی۔

اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق سانگھڑ سے کراچی لائی گئی اونٹنی کا علاج جاری ہے، اس کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ محکمۂ لائیو اسٹاک اور روبوٹک مصنوعی ہاتھ بنانے والی کمپنی کے تعاون کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا تھا کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

Leave a Comment