انٹرا سٹی کرکٹ سیریز میں ریاض کرکٹ لیگ نے القصیم کرکٹ لیگ کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا

0
8


انٹرا سٹی کرکٹ سیریز میں ریاض کرکٹ لیگ نے القصیم کرکٹ لیگ کو ہرا کر فائنل میچ …

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں انٹرا سٹی کرکٹ سیریز میں ریاض کرکٹ لیگ نے القصیم کرکٹ لیگ کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا.  تقریب انعامات کی تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بھرپور انداز کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے انٹرا سٹی کرکٹ سیریز کھیلی گئی جس میں ریاض سمیت القصیم، الجبیل اور ایسٹرن ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے حصہ لیا. 

دو روزہ کرکٹ سیریز میں چاروں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچز کھیلے گئے جبکہ فائنل میچ القصیم اور ریاض کرکٹ لیگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں دلچسپ اور آسان مقابلے کے بعد ریاض کرکٹ لیگ نے القصیم کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا. 

تقسیم انعامات کی تقریب میں آر سی ایل کے ڈپٹی پٹرن انچیف سلمان جواد الخلیفہ کے علاوہ کیمونٹی ممبران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی. اس موقع پر سلمان جواد الخلیفہ اور آر سی ایل کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ انٹرا سٹی کرکٹ میچز سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے تجربات اور کھیل سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں، سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بھرپور انداز کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے. 

اختتام پر ریاض کرکٹ لیگ کی ٹیم کو ونر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ باقی تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دئیے گئے. 

مزید :

کھیلعرب دنیا





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here