انتخابات 2024 پاکستانی تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن، تجزیہ کار

انتخابات 2024 پاکستانی تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال تحریک انصاف نے الیکشن2024میںدھاندلی کے الزامات پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر لیا ہے، پی ٹی آئی کو اس اقدام سے سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان؟ اس کے جواب میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ الیکشن 2024پاکستان کی تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہے،سکندر سلطان سمیت الیکشن کمیشن کے سارے ممبران کو برطرف کیا جائے، تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ پٹیشن سنجیدہ محسوس نہیں ہو رہی چونکہ یہ ٹاپ لیڈر شپ کی طرف سے نہیں آئی، تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ ریفرنس کے حوالے سے جو گراؤنڈ ہیں اس کو دیکھا جائے تو خانہ پوری لگ رہی ہے، تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہمیں اس درخواست کو اتنا سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ مین لیڈر شپ سے یہ درخواست جمع نہیں کرائی گئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں 2024کے الیکشن پر بہت سوالات موجود ہیں۔ تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ پٹیشن سنجیدہ محسوس نہیں ہو رہی چونکہ یہ ٹاپ لیڈر شپ کی طرف سے نہیں آئی ہے ۔ پٹیشن کو ملاحظہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ تقریر زیادہ ہے جبکہ اس میں حقائق کی کمی نظر آرہی ہے۔

Leave a Comment