امریکی ریاست ایریزونا میں 3 انتہا پسند یہودی گرفتار

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست ایریزونا میں 3 انتہا پسند یہودیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزمان نے فلسطینی حامی مظاہرین کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا، ملزمان نے فلسطینی حامی مظاہرین کی گاڑیوں پر توہین آمیز کلمات بھی لکھے تھے۔

ملزمان نے جنوری میں 16 گاڑیوں پر اسکرو ڈرائیور سے فلسطینیوں کیخلاف جملے لکھے تھے۔ ملزمان نے فلسطین کی حمایت کرنے والوں کو کم از کم 45 ہزار ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔

 رپورٹس کے مطابق ملزم لیزا کارلووسکی ریپبلکن جیوش کولیشن کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے دوسرے ملزم میتھیو کارلووسکی ڈاکٹر ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیسرے ملزم برائن لانگ فائنانس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

Leave a Comment