امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا

امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔

رکن کانگریس کین کالورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈہ قائم کرلے گا۔

کین کالورٹ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔

Leave a Comment