امریکا کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے میچز دلچسپ ہونگے، امام الحق

fa
fa

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ امریکا کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے میچز دلچسپ ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی کو بہت مشکل سے ٹیم میں اپنی جگہ بنانی ہوگی۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شروع کے 6 اوور میں اچھا کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ فرینڈلی ہونے پر بھارتی اسٹار کرکٹر کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کا پی ایس ایل نہ کھیلنا سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Comment