کراچی (نیوز ڈیسک) شہری آزادی کے گروپس کی شدید مخالفت کے باوجود امریکا میں ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کیا ہے جس میں یہود دشمنی کی تعریف کو وسعت دی گئی ہے۔
اس بل کا مقصد امریکا میں اسرائیل کیخلاف بولنے یا اس کیخلاف احتجاج پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ یہ قانون بدھ کو ایوان نے 320کے مقابلے میں 91کی مخالفت سے منظور کیا گیا۔
اس بل کو امریکی جامعات میں جاری اسرائیل مخالف اور فلسطین نواز مظاہروں کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔