Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsالیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کر دیا


 (24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو  آخر کار اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق کام کا جائزہ لیا گیا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments