(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے گا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے ،عمران خان سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں بڑا بریک تھرومتوقع