Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsافغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے: شہباز شریف

افغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے: شہباز شریف


(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں 5 شہری شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 17 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments