Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news’افغانستان میں کارروائی‘، پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے:...

’افغانستان میں کارروائی‘، پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے: امریکہ


’افغانستان میں کارروائی‘، پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے: امریکہ 1664841 1790712881

پاکستان میں پچھلے کچھ عرصے کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے بچاؤ کے لیے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔
منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ ’پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے حملوں میں بے تحاشا نقصان اٹھایا ہے۔‘
جب ان سے پاکستان حکام کے اس بیان ’ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد مل رہی ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا اس کو افغانستان میں کارروائی کرنی چاہیے؟ تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے۔‘
’ہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان سے باخبر ہیں۔‘
افغان طالبان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ زیادہ واضح کرنے کی ضرورت نہیں کہ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران افغانستان میں کیا کچھ ہوا۔‘
’طالبان خواتین، لڑکیوں اور عام لوگوں کو بار بار نشانہ بنا رہے ہیں اور 24 دسمبر کرسمس سے قبل ان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی لگائی گئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام پر امریکہ کے شراکت داروں کی جانب سے ذرا سست ردعمل سامنے آیا شاید اس کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں کی مصروفیت ہو۔‘
’ہم یہ دوٹوک الفاظ میں واضح کرتے ہیں کہ طالبان کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘
’افغانستان میں کارروائی‘، پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے: امریکہ hkhwmt
دو جنوری کو ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا (فوٹو: پی ایم آفس)
 خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد ایسے واقعات ہوئے جن کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی۔
پاکستان میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے دو جنوری کو سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس وزیراعظم سمیت وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ’اجلاس نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments