Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsاعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کوئٹہ پولیس کے حوالے

اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کوئٹہ پولیس کے حوالے


(ویب ڈیسک) کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اس سے قبل اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اگر اعظم سواتی والا معاملہ میرے ساتھ ہوتا تو میں خودکش حملہ کردیتا، عمران خان

جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

اعظم سواتی کو پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔

قاسم سوری نے عدالت سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments