اسلحہ وشراب برآمدگی کیس, علی امین کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع

  (24نیوز) اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہ سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کے باعث آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، اس حوالے سے انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

دوسری جانب وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں بھی درخواست جمع کرا دی ہے,پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیزئی نے درخواست جمع کرائی ہے، درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Leave a Comment