اسرائیلی بمباری سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، 7 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے المواسی میں رات بھر بم باری کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد بھی شہید ہوئے۔

نصیرات کیمپ میں رہائشی گھروں پر بھی اسرائیلی شیلنگ اور ڈرون حملے جاری ہیں۔

علاوہ ازیں قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 37 ہزار 300 سے بڑھ چکی ہے۔

Leave a Comment