اسد قیصر کا حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسد قیصر کا حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اسد قیصر اور حافظ نعیم الرحمان نے اس دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئین و قانون کی بحالی کی تحریک پر گفتگو کی۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے قیادت کے درمیان رابطے کے اعلامیے کے مطابق اسد قیصر اور حافظ نعیم نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

اس دوران اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

Leave a Comment