ترکی کے شہر استنبول کے ایک مصروف علاقے میں زوردار دھماکہ سنا گیا ہے جس میں 11 افراد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے نیوز چینل سی این این کے حوالے سے بتایا کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکہ شہر کے مشہور علاقے تقسیم سکوائر کے قریب شاہراہ استقلال پر ہوا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دھماکہ ہوتے ہی لوگوں کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ پر دکھائے گئے مناظر میں جائے وقوعہ پر ایمبولینس، فائر ٹرک اور پولیس اہلکار کھڑے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دھماکے پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے دکانوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے دیکھے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بج کر 20 منٹ پر ہوا۔