Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsاستعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر کو خط لکھ رہے ہیں: فواد...

استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر کو خط لکھ رہے ہیں: فواد چوہدری


اپریل میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے استعفے دے دیے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر ’جھوٹ بولنے‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ارکان کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی (میں) نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا۔‘
ان کے مطابق ’مستعفی ارکان کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی رکن کو تنخواہ نہیں مل رہی۔‘
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ ’آج سپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تاکہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔‘
خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے استعفے دے دیے تھے، جن میں سے بعدازاں چند کو سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا اور ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments