Saturday, February 24, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsاحتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس نیب کو...

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس نیب کو یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دیا ہے  کہ ’نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں۔‘
منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ 
ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔  نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ 
ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت  42  گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے تفتیشی افسر نادر عباس تھے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments