Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsاتحادی ناراض شہباز حکومت سے علیحدگی؟

اتحادی ناراض شہباز حکومت سے علیحدگی؟


(عثمان خان) ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر حکومت کی اہم اتحادی جماعت ناراض ہوگئی۔ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور و مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق اہم اتحادی سرداراختر مینگل حکومتی رویے سے سخت نالاں ہیں۔ سرداراختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماوں کے درمیان مشاورت ہوگی۔  سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments