آپریشن عزم استحکام، وزیراعظم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

آپریشن عزم استحکام، وزیراعظم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن عزم استحکام پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاروت بعدجے یو آئی ف ‘ اے این پی ‘ جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی جا ئیگی۔ 

وزیر اعظم آفس کے ذ رائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ا ے پی سی بلا نے سے قبل اتحادی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور ان کی مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Comment