Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsآرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ آئین کے مطابق ہی حل ہوگا...

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ آئین کے مطابق ہی حل ہوگا وزیراعظم شہبازشریف


(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ، آئین کے مطابق ہی حل ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اورقائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن کا دورہ ختم کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ،لندن سے رخصت کے وقت دونوں بھائی گلے ملے اور مصافحہ کیا۔

قبل ازیں قائد ن لیگ نوازشریف سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی، ملاقات میں مریم نواز، سلیمان شہباز، عابد شیر علی اور برطانیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشفاق گرفتار





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments