Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsآرمی چیف کی امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

آرمی چیف کی امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات


(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی، جس میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کی صبح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments