آرمی چیف کا ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلی فونک رابطہ، صدر رئیسی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی و دیگر اہم شخصیات کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باگیری سے فون پر گفتگو کی، آرمی چیف نے 19 مئی کے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم ریئسی و دیگر اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا، آرمی چیف نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور مرحوم وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو کو پاکستان کے دوست اور بہترین رہنما قرار دیا، انہوں نے دونوں رہنماؤں کے انتقال کو المناک اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے عبوری افغان حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدراوروزیرخارجہ پاکستان کےسچے دوست تھے، دونوں رہنماوں سمیت دیگر کےانتقال سےناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کےایصال ثواب کیلئے دعاگوہیں۔

آرمی چیف نے سوگوارخاندانوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کےساتھ تاریخی ،ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینےپرآرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Comment