(24نیوز) آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور سکول آف انفینٹری میں ینگ آفیسرز اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی اورمستقبل کے چینلجز سے نمنٹے کےلیئے پیشہ وارانہ مہارتوں پرتوجہ مرکوزکرنےپرزور دیا۔
بلوچستان کے دورے کے دوسرے دن آرمی چیف تربت گئے، آئی جی ایف سی نے بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سماجی و معاشی ترقی یقینی بنائی جائے گی۔