آئی پی پیز معاملے پر ایک سے دو ماہ میں خوشخبریاں سنائیں گے وزیر توانائی

(24نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 29 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب کا فائدہ ہوگا، کوئی شک نہیں کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، ڈالر کی وجہ سے کیپسٹی پیمنٹ بڑھ کر 18 روپے ہوگئی ہے، بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئی بجلی گھر لگانے نہیں دے رہا تھا، ہمارے چین جیسے دوست نے آکر آئی پی پیز لگانے میں مدد کی، آئی پی پیز کا مسئلہ ذمہ دار ہاتھوں میں ہے، ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم آئی پی پیز پر مل کر کام کر رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت بہت سارے انڈسٹری والے اپنی ملوں کو چلانے کیلئے گیس خرید رہے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ گیس کو ضائع کرنے والا طریقہ کھانا بنانا، پانی گرم کرنا اور ہیٹر چلانا ہے، سردیوں میں حکومت عوام کو فائدہ مند پیکیج دے گی،ملک بھر میں پنکھے9ہزار میگا واٹ لوڈ لیتے ہیں،بجلی بچانے کیلئے پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ریلیف دینے کا فیصلہ گلے کی ہڈی بن گیا،14 روپے بجلی سستی کرنے کا اعلان کتنا درست؟

Leave a Comment