وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اُن کی عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بات چیت ہوئی ہے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سنیچر کو اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون کال کے دوران بتایا کہ حکومتِ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کرسٹلینا جارجیوا کو ٹیلی فون کال کے دوران پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ سال کی کم ترین سطح تک گر گئے ہیں جس کے سبب ملک کو درآمدی بل کی ادائیگی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government’s resolve to complete the terms of IMF’s program. I also explained Pakistan’s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023