آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاتر ہے؟ چیف جسٹس

آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاتر ہے؟ چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 600 سو کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاتر ہے؟ کابینہ کیسے ریگولرائزیشن کی منظوری دے سکتی ہے؟

 قانون اگر ریگولرائزیشن کی اجازت دیتا ہے تو بتائیں، آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاتر ہے؟ سندھ اسمبلی قانون بنا دے انکے پاس اختیار ہے پھر قانون کے تحت کرتے رہیں ریگولرائز۔ عدالت نے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 600 سو کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی درخواست مسترد کردی۔

Leave a Comment